امیر بالاج قتل کیس، ملزم ملک سہیل محمود کی درخواست ضمانت منظور

22 Jun, 2024 | 03:25 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: امیر بالاج قتل کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی، سیشن کورٹ نے ملزم ملک سہیل محمود کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے ملزم کو ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں ہے تو رہا کیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج اللہ دتہ نے ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے، ملزم ملک سہیل محمود پر احسن شاہ کو طیفی بٹ سے ملوانے کا الزام ہے۔

مزیدخبریں