برکت مارکیٹ کے پلازہ میں آگ بھڑک اٹھی

22 Jun, 2024 | 02:36 PM

سٹی42: برکت مارکیٹ پلازہ میں واقع ایئر کنڈیشنر کی دکانوں میں آگ بھڑک اٹھی ، دکانداروں نے ریسکیو کی ٹیموں کے تاخیر سے پہنچے پر شکوہ کیا اور لیسکو عملہ کو شکایت کے باوجود سپارکنگ ختم نہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔

لاہور کی برکت مارکیٹ کے پلازہ میں لگنے والی آگ سے پیدا ہونیوالے دھوئیں نے پورے پلازہ کواپنی لپیٹ میں لےلیا، آگ لگنے کے باعث ایک شخص کی حالت بھی بگڑگئی جس کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دکانوں میں آگ بجلی کی تاروں میں سپارکنگ کی وجہ سے بھڑکی، آگ لگنے کےبعد7 افراد چھت پر پھنس گئے تھے جنہیں ریسکیو کرلیا گیا۔شارٹ سرکٹ کے بعد واپڈا دفتر گئے لیکن وہاں کوئی موجود نہیں تھا، جبکہ ریسکیو کی دیگر فائر فائٹنگ گاڑیاں بھی تاخیر سے پہنچیں۔

پلازہ میں آگ لگنے کی وجہ سے 2 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں جس پر متاثرہ دکانداروں نے مزید الزام عائد کیا کہ لیسکو اہلکاروں نے بجلی فوری بند نہیں کی، جس سے آگ مزید پھیلی۔

مزیدخبریں