ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین پاکستان کا ہمالیہ سے بھی بلند مخلص دوست ہے: شیخ رشید

 چین پاکستان کا ہمالیہ سے بھی بلند مخلص دوست ہے: شیخ رشید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :  سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کا ہمالیہ سے بھی بلند مخلص دوست ہے، حکومتی وزرا کو غیر ذمہ درانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔ 

 بانی عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ چین پاکستان کا ہمالیہ سے بھی بلند مخلص دوست ہے، چین کی دوستی سے ہی ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا، چین کے وزیر کی حالیہ تقریر پاکستان کے تمام سیاستدانوں اور حکمرانوں کو غور سے پڑھنی چاہیے۔

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ چینی وزیر کا  حالیہ بیان پاکستان اور سی پیک کے مستبقل کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، چینی سرمایہ کار اسلام آباد کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، آئے روز اسلام آباد سے اپنے دفتر ختم کر رہے ہیں، چین پاکستان اور پاکستانی عوام دونوں کی ترقی چاہتا ہے، حکومتی وزرا کو غیر ذمہ درانہ بیانات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

  واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پاک چین مشاورتی میکانزم اجلاس ہوا جس میں حکومتی اور اپوزیشن رہنماؤں نے شرکت کی، سی پیک کیلئے قومی قیادت ایک ہوگئی، تمام سیاسی رہنماؤں نے سی پیک کی مزید کامیابیوں کے لئے مشترکہ کاوش کرنے پر اتفاق کیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer