ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی کھلاڑی بھی وائرل گانے ’بدو بدی‘ کے بخار میں مبتلا

 وسیم اکرم،وقار یونس اورفخر عالم بھی بدو بدی کے مداح نکلے، سوئنگ کے سلطان اور فخر عالم نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس گانے کی ویڈیو شیئر کر دی جس کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وسیم اکرم،وقار یونس اورفخر عالم بھی بدو بدی کے مداح نکلے، سوئنگ کے سلطان اور فخر عالم نے اپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس گانے کی ویڈیو شیئر کر دی جس کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

  بدو بدی ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، ہر کوئی اس پر لپسنگ کرکے ویڈیوز شیئر کرتا دکھائی دیتا ہے، کچھ عرصہ قبل پاکستانی نژاد برطانوی خود ساختہ گلوکار چاہت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ ہونے والے گانے ’ بدو بدی‘ نے اس قدر مقبولیت حاصل کرلی تھی کہ اسے یوٹیوب پر 28 ملین سے ویوز ملے تھے، بعدازاں کاپی رائٹس کی وجہ سے اسے یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا تھا، البتہ اب چاہت فتح علی خان نے ایک بار پھر اسی گانے کو بدو بدی 2 کا نام دیکر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس گانے کی مقبولیت اس قدر بڑھ گئی ہے کہ بین الاقوامی فنکار دلجیت دوسانجھ، گرو رندھاوا، کِلی پال اور کے پاپ سٹارز سمیت دیگر کئی فنکاروں نے اس کی ویڈیو بنائی ہے، فنکاروں کے ساتھ ساتھ بدوبدی کے خمار میں کرکٹرز بھی مبتلا ہوئے ہیں، بدوبدی کا بخار سات سمندر پار امریکا تک بھی پہنچ گیا، ورلڈ کپ میں شامل اومان کی ٹیم نے بھی اس گانے پر پرفارم کر کے ویڈیو شیئر کی تھی جس کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا گیا، اب اس کا خمار سابق پاکستان کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس اور فخر عالم کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

 فخر عالم اور وسیم اکرم نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ سے ایک ٹک ٹاک ویڈیو مشترکہ طور پر شیئر کی ہے جس میں ان دونوں کو وقار یونس کے ساتھ اس گانے پر مزاحیہ انداز میں لپسنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ان کی ویڈیو کو اصل ویڈیو کے مقابلے زیادہ پسند کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا صارفین ان کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم کو پرفیکٹ ایکسپریشنز پر داد دیتے دکھائی دے رہے ہیں، سوئنگ کے سلطان کے ساتھ ساتھ فخر عالم اور وقار یونس کی پرفارمنس کو خوب سراہا جا رہا ہے۔