زاہد چودھر ی : ینگ ڈاکٹرز اور نرسز کی سرکاری ہسپتالوں میں آؤٹ ڈورمیں ہڑتال جاری ہے۔
سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈی میں ہزاروں مریض علاج سےمحروم رہے۔ میو ہسپتال، جناح ہسپتال، جنرل ہسپتال، چلڈرن ہسپتال ، پی آئی سی ہسپتال ، گنگارام ہسپتال، سروسز ہسپتال سمیت صوبے بھر میں ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈاکٹرز ،نرسز اور طبی عملہ او پی ڈی میں ڈیوٹی سے غائب رہے ۔
ساہیوال میں ڈاکٹرز ،خانیوال میں نرس کی گرفتاری پر احتجاجا ًہڑتال کا 8وان روز ہے۔ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی گرفتاری و معطلی کے معاملے پر پنجاب حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
وائے ڈی اے کے مطابق محکمہ صحت ڈاکٹرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے ۔
ینگ نرسز کا کہنا ہے کہ نرس کی بجائے غیر معیاری ادویات خریدنے والے پکڑے جائیں ۔
خانیوال میں نرس اقصیٰ کی گرفتاری، سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال جاری
22 Jun, 2024 | 12:30 PM