علی ساہی : خدمت مراکز میں شہریوں کے لئے بڑی سہولت ،اب ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پولیس خدمت مراکز سے ہو سکے گی۔
گاڑیاں،موٹرسائیکلیں بھی خدمت مراکز میں ٹرانسفر و رجسٹرڈ ہونگی۔پنجاب کے تمام خدمت مراکز میں ایکسائز کے کاؤنٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ موٹرز سےمتعلقہ ٹیکسز کی وصولی کیلئے کاؤنٹرز قائم کئے جائیں گے،گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ٹرانسفرای چالان کی ادائیگیوں کےبغیر نہیں ہونگی،ای چالانز کی وصولی کے حوالے سے بھی اقدامات کر رہے ہیں، شہری خدمت مراکز میں ایکسائز سے متعلقہ تمام سروسز حاصل کر سکیں گے۔
حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے دونوں اداروں میں ایم او یو پر دستخط کئے جائیں گے،ایم او یو پر دستخط ہونے کےبعد کاؤنٹرز کا افتتاح کر دیا جائے گا،سیف سٹیز اور ایکسائز حکام نے خدمت مراکزمیں کاونٹرز کیلئے ورکنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
شہریوں کے لئےبڑی سہولت ،ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی پولیس خدمت مراکز سے ممکن
22 Jun, 2024 | 12:10 PM