ڈیفنس میں کار حادثہ ، بیوی جاں بحق جبکہ شوہر کی حالت تشویشناک

22 Jun, 2024 | 11:39 AM

Ansa Awais

فاران یامین : ڈیفنس فیز 6 میں تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرسےبیوی جاں بحق جبکہ شوہر کی حالت تشویشناک،عینی شاہدین کے مطابق پولیس موقع پر پہنچی ڈرائیور سمیت چار افراد کو فرار کرنے میں معاونت کی۔

 عینی شاہدین اورڈی ایچ اے سکیورٹی کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی زخمی ہوئے، زخمی میاں بیوی کو ریسکیو نے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا۔ جنرل ہسپتال ذرائع کے مطابق دوران علاج زخمی خاتون 45 سالہ عفت دم توڑ گئی۔ جبکہ شوہرعمران کی حالت تاحال تشویشناک ہے، حادثہ دوگاڑیوں کے درمیان ریس لگاتے ہوئے پیش آیا۔ پولیس اور ڈی ایچ اے سکیورٹی ذرائع کے مطابق تیز رفتار گاڑی نمبرایل ای ای6397 زگ زیگ کرتی ہوئی بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا کر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچلا۔ تیزرفتار گاڑی ڈیڑھ سومیٹر تک موٹر سائیکل سواروں کو کھسیٹتے ہوئے لے گئی، عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ موقع پر موجود لوگوں اور ڈی ایچ اے سکیورٹی نے ڈرائیور سمیت چاروں افراد کو پولیس کے حوالے کردیا تھا، تاہم موقع پر پہنچنے والے پولیس اہلکاروں نے اپنی موجودگی میں کار سوار ڈرائیور اور ہمراہ تین لوگوں کو فرار کروا دیا، جبکہ ایک ملزم کو ساتھ لے گئے۔

مزیدخبریں