ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی ٹی ڈی کا  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 22 دہشتگرد گرفتار

  کاؤنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 152 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)   کاؤنٹر ٹیرررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 152 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 22 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی  پنجاب کے مطابق  دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر  کارروائیاں لاہور، مظفرگڑھ ،اٹک ، ننکانہ صاحب ، بہاول نگر، بہاولپور ، ڈی جی خان ، لودھرا ں، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، چکوال ، ملتان اور فیصل آباد میں کی گئیں ۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائی میں ٹی ٹی پی  کے 2 جبکہ اٹک سے القاعدہ کا 1 خطرناک دہشت گرد گرفتار کیاگیا ، دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، 3 ہینڈ گرنیڈ ، 8 ڈیٹونیٹر ،32 فٹ حفاظتی فیوز وائر، ایک آئی ای ڈی بم ، پرائما کارڈ، موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ ، حمید اللہ، کمال خان ، اللہ دتہ، ندیم ، منظر ، معظم ، رمضان ،فیروز خان ،شعیب ، یاسر وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ رواں ہفتے میں 743 کومبنگ آپریشنز کے دوران 104 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 27062 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی ۔