سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری،سرکاری ریٹ لسٹ نظر انداز

22 Jun, 2024 | 11:09 AM

مائدہ وحید:اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اورپھل زائدنرخوں میں فروخت کاسلسلہ جاری ہے، دکاندار  بدستور من مانی قیمت پر سبزیاں اور پھل فروخت کر رہے ہیں۔

شہری سبزی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں ۔شہریوں نے  پرائس کنٹرول کمیٹیوں سے  سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کروانے کا مطالبہ کردیا۔

سرکاری دام اور بازار کی قیمتوں میں 20سے 50روپے کا فرق آگیا۔آلو سرکاری نرخ 80 روپے جبکہ بازار میں 95 روپے کلو ،پیاز سرکاری نرخ 105 روپےمارکیٹ میں 140 روپے کلو ،ٹماٹر سرکاری قیمت 80 روپے مارکیٹ میں 120 روپے کلو  جبکہ ادرک  640 روپے کی بجائے  705 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔

دوسری جانب  سرکاری نرخ ناموں پر  بھی پھلوں کا حصول ناممکن ہوکر رہ گیا، پھلوں کا سرکاری ریٹ  اور بازار کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق آگیا۔کیلا سرکاری دام 130 روپےجبکہ مارکیٹ میں 230 روپے درجن ،سیب سرکاری نرخ 160 روپےبازار میں 205 روپے کلو میں فروخت،سندھڑی آم سرکاری قیمت 150 جبکہ بازار میں230 روپے کلو میں فروخت،آم چونسہ سرکاری قیمت 170  مارکیٹ میں 230 روپے کلو ,فالسہ سرکاری قیمت 250 جبکہ مارکیٹ میں  320 روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں