ملک اشرف : حلقہ پی پی 32 گجرات سے چوہدری سالک حسین کی کامیابی اور چوہدری پرویز الٰہی کے الیکشن میں ناکامی کا معاملہ , الیکشن ٹریبونل میں چوہدری پرویز الٰہی کی انتخابی عذرداری 27 جون کو سماعت کے لئے مقررکردی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 27 جون کو پرویز الہی کی درخواست پر سماعت کرے گا، الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن ، ریٹرننگ افسر حلقہ پی پی 32 سمیت فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے ، چوہدری پرویز الہی نے پی پی 32 گجرات سے چوہدری سالک حسین کی کامیابی کو چیلنچ کررکھا ہے، انتخابی عذرداری میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار نے فارم 45 کے تحت زیادہ ووٹ حاصل کئے جبکہ فارم 47 میں چوہدری سالک حسین کو کامیاب قرار دے دیا گیا ، انتخابی عذرداری میں استدعا کی گئی ہے کہ چوہدری سالک حسین کی پی پی 32 گجرات سے کامیابی کے نوٹفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے