ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکیورٹی پلان پر عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں، وفاقی وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئےمتعلقہ ادارے رابطے میں رہیں، سیکیورٹی پلان پر کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئےمتعلقہ ادارے رابطے میں رہیں، سکیورٹی پلان پر عمل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں۔

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت غیر ملکیوں کی سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، غیر ملکی باشندوں خاص کر چینی شہریوں کی حفاظت کےاقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کی سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی گئی۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کرنے، وضع کردہ پلان کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کر دی، اجلاس سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کیلئےمتعلقہ ادارے رابطے میں رہیں، سیکیورٹی پلان پر کسی غفلت کی گنجائش نہیں۔