ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  خیبر پختونخوا کے کن علاقوں میں بجلی کی  20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،  تفصیل سامنے آ گئی

PESCO Loadsheding, City42, Electricity theft, Line Loses, Peshawar Electric Company,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خیبرپختونخوا میں 20 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ  ان فیڈرز میں کی جا رہی ہے جہاں سپلائی کی جانے والی بجلی کا  80 فیصد چوری کر لیا جاتا ہے۔  خیبرپختونخوا میں بعض علاقوں میں  بجلی 16 گھنٹے سے  20 گھنٹے تک  لوڈشیڈنگ کی اصل وجوہات سامنے آ گئیں۔

خیبر پختونخوا کو بجلی فراہم کرنے والی  سرکاری ملکیت کی کمپنی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی  (پیسکو) نے صرف ایک سال میں بجلی چوری کے سبب 196ارب روپے کا نقصان اٹھایا ہے۔ 

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی کی لوڈ شیڈنگ پالیسی سے متعلق  ایک دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ  خیبرپختونخوا کے بجلی صارفین پیسکو کے 228 ارب روپے سے زائد کے نادہندہ  ہیں۔ 

پیسکو ک لوڈ شیڈنگ کی وفاقی سطح پر طے ہونے والی اس پالیسی پر عمل کر رہی ہے جس پر باقی بجلی کمپنیاں عمل کر رہی ہیں۔ اس پالیسی کے تحت جتنی کسی فیڈر میں بجلی چوری ہو رہی ہے اتنا ہی زیادہ اس فیڈر میں ضرورت پڑنے پر لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔

پیسکو کے بعض فیڈر ایسے ہیں جہاں اگر چوبیس گھنٹے مسلسل بجلی فراہم کی جاتی رہے تو پیسکو کچھ عرصہ میں کنگال ہو جائے کیونکہ ان فیڈرز مین بھیجی جانے والی بجلی  کا دس فیصد بھی بل وصول نہیں ہوتا۔ یہ پتہ ہی نہیں چلتا کہ بجلی گئی کہاں۔ 

پیسکو کی دستاویز کے مطابق اس وقت پیسکو کے دس فیصد سے کم نقصانات والے فیڈرز پر چوبیس گھنٹے میں صرف 2 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔  10  فیصد سے زیادہ اور   20 فیصد تک لائن لاس والے فیڈرز پر بھی 2 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ  کی جا رہی ہے۔ 

جن فیڈرز میں بھیجی جانے والی بجلی کی قیمت کا صرف  70 فیصد حصہ وصول ہوتا ہے ان فیڈرز میں  6 گھنٹوں تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ 

پیسکو کے جن فیڈز میں بھیجی جانے والی بجلی کا 40 فیصد حصہ بلز میں ظاہر نہیں ہوتا یعنی چوری یا ضائع ہو جاتا ہے، ان فیڈرز میں  7 گھنٹوں کی  لوڈشیڈنگ کی جارہی  ہے۔

40 سے 60 فیصد تک نقصانات والے   علاقوں میں بجلی کی قیمت کا محض چالیس فیصد پیسہ پیسکو وصول کر پاتی ہے۔ ان فیڈرز میں آج کل  12 گھنٹوں تک کی لوڈشیڈنگ  ہو رہی ہے۔

60 سے 80 فیصد تکلائن لاسز ظاہر کرنے والے علاقوں  سے بجلی کی قیمت کا  بیس سے چالیس فیصد حصہ وصول ہوتا ہے، ان علاقوں میں  16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے 

80 س فیصد سے زائد بجلی چوری اور لائن لاسز والے علاقوں میں 20 گھنٹے سے زائد دورانیے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔

پیسکو کے حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت وصول نہ ہو تو ادارہ چل نہیں سکتا۔ ادارہ کے  لاکھوں کنزیومرز جو بجلی کا بل پورا اور بروقت ادا کرتے ہیں انہیں بجلی کسی تعطل کے بغیر فراہم کرنا کمپنی کی اولین ترجیح ہے اور کمپنی یہ کام خوش اسلوبی سے کر رہی ہے۔