اقصیٰ سجاد:ر یلوے ہاؤسنگ سکیم مغلپورہ میں عوامی پارک ، گندگی کا ڈھیر بن کر رہ گیا، معصوم بچے متعفن گندے پارک میں ہی کھیلنے پر مجبور ہو گئے۔
انتظامیہ کی نا اہلی اور غفلت کے باعث پارک میں ہر طرف گندگی دکھائی دیتی ہے۔ چند ٹوٹے پھوٹے جھولے مدت سے مرمت نہ ہونے کے سبب تباہ حالی کا شکار ہیں۔ صفائی ستھرائی کے انتظامات سرے سے ہی نہ ہونے کے باعث پارک کوڑا کرکٹ کا ڈھیراور گندگی کی آماجگاہ بن گیا۔
مدت سے دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے پارک میں بیٹھنے کیلئےسیمنٹ کے بینچ ٹوٹ پھوٹ گئے ہیں۔پارک میں لگے بچوں کے جھولے منشیات کے عادی افراد کاکھیڑ کر لے گئے۔ یہ پارک اردگرد کے حفاظتی جنگلے سے بھی محروم ہ ہو چکا ہے۔
انتظامیہ بار بار شکایات کرنےکے باوجود پبلک پارک کی صفائی ستھرائی میں ناکام ہوگئی۔
اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پبلک پارک میں بچوں کے لئے کھیلنے کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔پارک کی حالت میں فوری بہتری لائی جائے۔