فیروزپور روڈ سے متصل قلم کار روڈ  شہر میں دورافتادہ دیہات کی تصویر بن گئی

22 Jun, 2024 | 02:42 AM

ثمرہ فاطمہ: لاہور میں فیروزپور روڈ سے متصل قلم کار روڈ کہنے کو تو پنجاب کے سب سے بڑے شہر کا حصہ ہے لیکن یہاں سڑکوں ور سیوریج کی حالت دور افتادہ دیہات سے بھی گئی گزری ہے۔ فیروز پور روڈ سے متصل قلم کار روڈ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم رہنے کے عادی ہو چکے ہیں۔
علاقہ کی سڑکیں زبوں حالی کا شکار ہیں۔ سڑک پر  گہرے گڑھے بھی موجود ہیں۔ 


سڑک کے اطراف میں ملبہ اور پتھروں کے ڈھیر بھی موجود ہیں۔ گٹروں کے ڈھکن غائب ہونے سے سیوریج کا پانی روڈ پر جمع ہو جاتا ہے اور راہگیروں خصوصاً بچوں کے کسی خطرناک حادثہ کا شکار ہو جانے کا ہر وقت ڈر رہتا ہے۔ 

 علاقہ  کےمکین کہتے ہیں کہ وہ بنیادی سہولیات نہ ہونے سے اذیت سے دوچار ہیں۔ سیوریج کے تعفن سے سانس لینا سزا  جیسا محسوس ہوتا ہے۔ ہوا میں ہر وقت بے تحاشا گرد اڑتی رہتی ہے۔ سڑک کو ازسرنو تعمیر کرنے کے ساتھ سیوریج مسائل بھی حل ہونے چاہیئں۔



 
 
 

مزیدخبریں