ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بندے والا پل کا واٹر فلٹریشن پلانٹ 6 سال سے بند،  سامان  چور لے گئے

Water Filtration plant , City42, Lahore water crisis
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ  فاطمہ:  محمدی روڈ بندے والہ پل کا واٹر فلٹریشن پلانٹ  پانچ سال سے بند پڑا ہے۔  انتظامیہ نے اس پلانٹ کو مرمت کروا  کر فعال کرنے کی بجائے دروازے پر تالے ڈال دیئے ہیں۔پلانٹ کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگ گئے۔ فلٹریشن پلانٹ کا کوئی وارث نہ ہونے کے سبب چوروں نے پلانٹ اور ٹیوب ویل کی موٹریں اور دیگر سامان چرا لیا ہے۔ علاقہ مکینوں نے  صورتحال کا حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا

محمدی روڈ بندے والا پل کے اطراف رہنے والے شہریوں کاکہناہےانتظامیہ ن سے کئی بار شکایات کیں، شکایات پر کئی مرتبہ انتظامیہ کے لوگ آئے بھی لیکن پلانٹ کی مرمت کا کام کبھی نہیں کروایا۔ انتظامیہ نے پلانٹ ٹھیک کروانے کی بجائے اس کے دروازے پر  تالا لگا دیاہے۔ پلانٹ کی باہر نصب ٹونٹیاں اور دیگر سامان  منشیات کے عادی افراد اتار کر لے گئے۔ علاقہ کے لوگ سال ہا سال سے پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ متعدد بار انتظامیہ کو فلٹریشن پلانٹ ٹھیک کروانے کی التجا کی۔لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پلانٹ کی دیواروں پر کئی سیاسی رہنماؤں اور سرکردہ کارکنوں نے اپنے  نام تو  شوق سےلکھوا رکھے ہیں لیکن ان میں سے بھی کوئی  بھی اس پلانٹ کو مرمت کروا کر علاقہ کے لوگوں کو صاف پانی کی فراہمی ممکن بنانے میں دل چسپی نہیں رکھتا۔