لاہور کے مضافاتی گاؤں میں سیوریج تباہ، سڑک برباد

22 Jun, 2024 | 01:55 AM

فاطمہ عارف:  تہت پنڈ گجر کالونی کا سیوریج کا نظام خراب ہوگیا۔بدحال سیوریج سسٹم سے سڑک تباہ حال ہوگئی۔ بارش کے دنوں میں یہ علاقہ ناقابلِ رسائی ہو جاتا ہے اور مکینوں کو آمدورفت میں ناقابل بیان مشکلات کا سامنا ہکرنا پڑتا ہے۔
تہت پنڈ گجر کالونی نزد ڈیفنس روڈ کا سیوریج نظام انتظامی غفلت کے باعث عرصہ دراز سے خراب ہے۔ سیوریج کے ناقص نظام نے اہل علاقہ سمیت راہگیروں  کی زندگی اجیرن بنا دی۔ 

اہل علاقہ کا کہنا ہے جگہ جگہ کیچڑ اور گندگی کے ڈھیر ہونے سے تعفن پھیل رہا ہے۔بائیکس اور گاڑیوں کی آمدورفت مشکلات سے دوچار ہے۔پیدل گزرنے کا راستہ بھی نہیں بچا۔

 مکینوں کا کہنا ہے متعدد بار شکایات کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اہل علاقہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل بنیاد پر سیوریج سسٹم کی مرمت کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔


 
 
 

مزیدخبریں