اقصیٰ سجاد: لاہور کے مرکز میں واقع ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں نصب واٹرفلٹریشن پلانٹ عرصہ دراز سے بند پڑا ہے۔ انتظامیہ اس فلٹریشن پلانٹ کو تالے لگا کر فراموش کر چکی ہے۔ مسلسل عدم توجہ کا شکار پلانٹ بند پڑا ہی ناکارہ ہو رہا ہے۔
واٹر فلٹریشن پلانٹ بند ہونے کی وجہ سے ایچبلاک کے رہائشی اور دوکاندار پینے کے صاف پانی کی قلت سے پریشان ہیں۔واٹر فلٹریشن پلانٹ تو بند ہے اسکےساتھ ٹ نصب یوب ویل بھی بند ہوچکا ہے۔
ایچ بلاک کے دوکانداروں نے بتایا کہ فلٹریشن پلانٹ عرصہ سے بند ہونے کی وجہ سے نشئیوں کا ٹھکانہ بنا ہوا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فلٹریشن پلانٹ مرمت کر کے چالو کیا جائے تاکہ علاقہ کے لوگوں کو پینے کے لئے صاف پانی مل سکے اور نشئیوں سے بھی جان چھوٹ جائے۔