ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حاکم ٹاؤن کا واٹر فلٹریشن پلانٹ  3 سال سے بند، احاطہ پر نشئیوں کا قبضہ

Hakim Town Water Filtration Plant, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمیر نعیم:  باگڑیاں روڈحاکم ٹاؤن کےمکینوں کی زندگی فلٹریشن پلانٹ غیر فعال ہونے کے سبب اجیرن ہو گئی۔ 
فلٹریشن پلانٹ کے احاطہ میں گندگی اور کوڑے کے ڈھیر موجود ہیں، انتظامیہ نہ پلانٹ مرمت کروا کے چالو کرتی ہے نہ اس پلانٹ کے احاطہ میں صفائی کروانے پر توجہ دیتی ہے۔ 


صاف پانی فراہم کرنیوالافلٹریشن پلانٹ نشےکےعادی افرادکی آماجگاہ بن گیا ہے۔ یہاں پر  لگی ٹونٹیاں بھی نشئی اتار کر لے گئے ہیں۔ پلانٹ مسلسل بند ہونے کے سبب حاکم ٹاؤن کے مکین گرمی میں گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

علاقہ  کےمکین بتاتے ہیں کہ 3سال سے فلٹریشن پلانٹ بند ہے،یہ پلانٹ بننے کے بعد چند روز ہی چلا تھا، اس کے بعد خراب ہوا تو کسی نے اسے مرمت نہیں کروایا۔  کوئی ادارہ یا کوئی عوامی نمائندہ ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ ایم پی اے سے بار ہا کہا لیکن وہ ہماری بات نہیں سنتے۔  علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف  سے فلٹریشن پلانٹ کی بحالی کا مطالبہ کیا۔