شکایتیں دور کرنے کی یقین دہانی پر   پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

22 Jun, 2024 | 12:59 AM

روزینہ علی:  پاکستان  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس رنگ لے آئے۔شکایتیں دور کرنے کی یقین دہانی پر   پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی اراکین کو اہم ہدایات دے دیں۔ چئیرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر  پاکستان پیپلزپارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا،۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو بجٹ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی ہے۔ 

پارٹی کے ذرائع کے مطابق  پیپلزپارٹی کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے لئے ووٹ دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ پیپلز پارٹی اراکین آج سے بجٹ تقاریر میں حصہ لیں گے۔

مزیدخبریں