دُر نایاب: وزیراعلیٰ پنجاب کا ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کا اچانک دورہ ،سائلین نے ایل ڈی اے کےخلاف شکایات کے انبار لگادئیے ،محسن نقوی کا ون ونڈو سیل کے افسران پر اظہار برہمی ۔قبلہ درست کرنے کا حکم دے دیا ۔
نگران وزیراعلی ٰ پنجاب شارٹ پروٹوکول میں بغیر کسی کو اطلاع دیئے ایل ڈی اے ون ونڈو سیل پر پہنچے ۔ ون ونڈو سیل آئے سائلین کے مسائل سنے ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ کے سامنے شکایتوں کے انبار لگادئیے ۔
محسن نقوی نے سائلین کی شکایات سن کر ون ونڈو سیل کے افسران کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا ۔کمشنر کو سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم دیا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ون ونڈو سیل پر پچیس فیصد سائلین نے بھی اطمینان کا اظہار نہیں کیا ۔ون ونڈو سیل پر شکایات درج کرانے والوں کے ساتھ یہ سلوک قابل برداشت نہیں ۔
محسن نقوی نے حکم دیا کہ ایل ڈی اے شہریوں کے مسائل کو ہر صورت میں حل کرے ۔ اس موقع پر کمشنر محمد علی رندھاوا ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید ، ایڈیشنل ڈی جی کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر سمیت دیگر افسران موجود تھے ۔