ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹائٹن آبدوز کے مسافر اب اس دنیا میں نہیں رہے،اوشین گیٹ کمپنی نے موت کی تصدیق کر دی

ٹائٹن آبدوز کے مسافر اب اس دنیا میں نہیں رہے،اوشین گیٹ کمپنی نے موت کی تصدیق کر دی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اوشین گیٹ کمپنی نے ٹائٹن آبدوز کے مسافروں کی موت کا اعلان کردیا۔

اوشین گیٹ کے مطابق یقین ہے ٹائی ٹینک کی سیر کو جانے والی آبدوز کے مسافر اب نہیں رہے، مسافروں کو کھونے پر بہت افسوس ہے، لاپتہ آبدوز میں سوار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

  قبل ازیں  امریکی کوسٹ گارڈ نے کہا تھا کہ بحراوقیانوس میں غرقاب جہاز ٹائی ٹینک کے قریب سے ملبہ برآمد ہوا ہے جو ممکنہ طور پر لاپتہ آبدوز کا ہوسکتا ہے۔

 امریکی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ملبے کے آثار ریموٹ کنٹرول گاڑی کی مدد سے دریافت ہوئے ہیں، جس کا ماہرین جائزہ لے رہے ہیں۔

کوسٹ گارڈ حکام نے یہ بھی کہا تھا کہ ملبے کے حوالے سے تحقیقات مکمل ہونے تک کوئی بھی حتمی بات نہیں کی جاسکتی تاہم خدشہ ہے کہ یہ ٹائٹن آبدوز کا ہی ملبہ ہے تاہم ابوشین گیٹ کمپنی نے ٹائٹن آبدوز کے مسافروں کی موت کا اعلان کردیا۔

 واضح رہے کہ آبدوز 5 سیاحوں کو لیکر 18 جون اتوار کے روز نیو فاؤنڈلینڈ کے ساحل سے تقریباً 600 کلومیٹر دور 111 سال قبل غرقاب ہونے والے عظیم جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے روانہ ہوئی تھی لیکن پونے دو گھنٹے بعد ہی آبدوز کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔