ابوظہبی پورٹس پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز چلائےگا، معاہدہ پر دستخط ہوگئے

22 Jun, 2023 | 09:35 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: کراچی پورٹ ٹرسٹ اورابوظہبی پورٹس کے درمیان  پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینلز چلانے کے معاہدے پر دستخط کردیئے گئے۔ ابوظہبی پورٹس  کراچی پورٹ ٹرمینلز میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا انتظامی کنٹرول سنبھالےگا۔
ابوظہبی پورٹس متحدہ عرب امارات کے وفد نےکے پی ٹی کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل (پی آئی سی ٹی)کو چلانے کے معاہدے پر دستخط  کئے۔

ابوظہبی پورٹس گروپ کا ذیلی ادارہ ابوظہبی پورٹس دنیا کے سب سے بڑے پورٹ آپریٹر ز میں سے ایک ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ابوظہبی پورٹس مختلف بندرگاہوں کے بنیادی ڈھانچے بشمول پی آئی سی ٹی اور بلک کارگو  ٹرمینل کے آپریشنز میں 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کاری کرے گا۔

 برادر ممالک مختلف شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور پاکستان میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے ککی غرض سے پاکستان کی حمایت کے لیے آگے آ رہے ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرز ٹرمینل کا کنٹرول ابوظہبی گروپ کو منتقل کرنے کے معاہدہ کے ساتھ  پی آئی سی ٹی  کا نام بدل کر کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے کے تحت، ابوظہبی پورٹس گروپ کراچی میں برتھوں کی گہرائی کو بڑھانے اور کنٹینرز کی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کے لئے بھی سرمایہ کاری کرے گا۔
برتھوں  کی اپ گریڈ یشن کے بعد کراچی پورٹ کے  ٹرمینل پر 8,500 کنٹینرز تک لے جانے والے بحری جہازوں کے پینامیکس کے بعد آنے لنگر انداز ہونے کے قابل ہو جائے گی۔ اور ٹرمینلز کی  کنٹینرز رکھنے کی صلاحیت کو دس لاکھ کنٹینرز  کو سنبھالنے کی متاثر کن حد تک بڑھ جائے گی۔

ابوظہبی پورٹس کے ساتھ آج دستخط ہونے والے معاہدہ کا ایک خاص پہلو یہ ہے کہ ابوظہبی پورٹس پاکستان کو  ادائیگی ڈالروں میں کرے گی .

مزیدخبریں