چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی کی ملاقات مثبت رہی،شافع حسین   

22 Jun, 2023 | 09:06 PM

Imran Fayyaz

This browser does not support the video element.

(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری شافع نے کہاہے کہ چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی کی ملاقات مثبت رہی،چودھری پرویز الٰہی واپس آنا چاہتے ہیں لیکن سپین میں بیٹھا شخص ابھی نہیں مان رہا۔ 

چودھری شافع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سپین میں بیٹھا شخص کہتا ہے کہ وہ تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،مونس الٰہی ایک سال پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سیاست اپنی اپنی۔ ہم ایک خاندان ہیں جبکہ سیاسی طور پر فیصلہ انہوں نے خود کرنا ہے۔ 

 چودھری شافع حسین کاکہناتھا کہ چودھری پرویز الٰہی کو باقاعدہ دعوت دی ہے کہ وہ مسلم لیگ ق میں واپس آ جائیں ، ان کاکہناتھا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مستقبل میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے،چودھری شافع کا مزید کہناتھا کہ عید کے بعد پاکستان بھر سے بہت سی سیاسی شخصیات مسلم لیگ ق میں شامل ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں