پشاورہائی کورٹ نےشاہ محمودقریشی اوراسد عمر کی راہداری ضمانت منظور کر لی

22 Jun, 2023 | 08:17 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ میں اسدعمر اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت راہداری پر سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد نے کی۔ 

درخواست میں کہا گیا ہے کہاسلام آباد کےتھانہ ترنول میں دونوں رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف اور پولیس پر پتھراؤ کا مقدمہ درج ہے۔  اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دونوں رہنماؤں کی ضمانت خارج کی ہے۔ متعلقہ عدالت میں پیش ہونے سے پہلے انکو گرفتار نہ کیا جائے۔

درخواست گزاروں کے وکیل  شیر افضل مروت نے کہا کہ  دونوں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی ایک ہی ایف آئی آر میں نامزد ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی اس لئے یہاں آئے۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس بڑی زیادتی کررہی ہے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کررہی ہے ،  اس عدالت کے پاسراہداری ضمانت منظور کرنے کا اختیار ہے ۔
 کل ہماری ضمانت کی درخواست آسلام آباد ہائی کورٹ میں فکس ہے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نےدعویٰ کیا کہ  میرے مؤکل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں داخل ہونے نہیں دیا جارہا۔

 عدالت نے ریمارکس دئیے کہ  اسکا مطلب یہ نہیں کہ راہداری ضمانت کے لئے یہاں  آجائیں، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو کل تک ضمانت چاھئے۔
عدالت نے کل تک  دونوں کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں  متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کر  دی۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج ہماری راہداری ضمانت منظور ہوئی ہے۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں شاہ محمود نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ آخری ملاقات اچھی رہی،  پی ٹی آئی کی مستقبل پر میں پہلے اظہار کرچکا ہوں۔

بعد ازاں شاہ محمود قریشی نے وکیلوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔ جس کے بعد انہوں نے اسد عمر کے ساتھ ہاتھ ملایا اور حاضرین کو دعا کروائی۔

مزیدخبریں