سٹی 42: پنجاب کی نگران حکومت نے شراب کی فروخت پر ہیڈ ڈیوٹی اور وینڈ فیس میں 150 فیصد اضافہ کردیا .
نگران کابینہ نے مقامی سطح پر تیار ہونے والے غیر ملکی شراب پر 150 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔محکمہ ایکسائز پنجاب نے بئیر اور پی ایم ایف ایل پر ڈیوٹی اور وینڈ فیس میں اضافے کی سفارشات کی تھیں ۔
ذرائع کے مطابق ہیڈ ڈیوٹی اور وینڈ فیس بڑھنے سے سالانہ کروڑوں روپے کی ذرائع آمدن بڑھے گی۔ پنجاب میں گزشتہ کئی سالوں سے لیکور پر ہیڈ ڈیوٹی اور وینڈ فیس میں اضافہ نہیں ہوسکا تھا ۔
نگران حکومت نے ایک لائسنس پر ملنے والے شراب کہ تعداد میں بھی اضافہ کردیا ۔اب ایک پرمٹ پر لیکور کی 2 بوتل، وائن کی 6 بوتل اور بیئرکے 40 کین ملیں گے ۔اس سے قبل ایک پرمٹ پر 2 بوتل لیکور،3 بوتل وائن اور 20 کین بیئرتھے۔