ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے کن حصوں میں بادل برسیں گے ؟

ملک کے کن حصوں میں بادل برسیں گے ؟
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: آج رات  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا,میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں جھکڑ چلنے کا امکان ہے اور شمالی مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گردو نواح میں آندھی جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے.

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز  اسلام آباد میں دن میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، شام یا رات کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔مری، گلیات اور گر دو نواح میں شام یا رات کے دوران آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔بلوچستان کےبیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں شدید گرم رہے گا، شام یا رات کے دوران قلعہ سیف اللہ،لورالائی،ژوب، بارکھان، پنجگور،خضدار اور ملحقہ علاقوں میں آندھی جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا،  کشمیر میں  چند مقا مات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش   ہو سکتی ہے اور گلگت بلتستان میں موسم  شدیدگرم  اور خشک رہے گا۔