ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ملک میں سولر انڈسٹری لگنے سے سولر سسٹم بہت سستا ہو جائے گا،بجلی کی مزید پیداوار کے لئے کام کر رہے ہیں، نیوکلیئر پلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔
گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیرنے کہا کہ سولر سسٹم کی قیمتوں میں کمی آئی ہے، پاکستان میں بہت سے صنعت کار سولر پینل اور بیٹریوں کی انڈسٹری لگانا چاہتے ہیں۔ سولر انڈسٹری لگنے سے سولر سسٹم بہت سستا ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بجلی پیداوار میں 5ہزار میگا واٹ کا اضافہ کیا ہے ۔ بجلی کی مزید پیداوار کے لئے کام کر رہے ہیں، نیوکلیئر پلانٹ سے سستی بجلی حاصل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ لائن لاسز اور بلوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سیلاب میں بھرپور کردار ادا کیا تھا انہوں نے کہا کہ سمندری طوفان کے باعث کچھ مشکلات آئی تھیں جو ختم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 4سال سے سی پیک پر کام نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک چینی کمپنی پاکستان میں ساڑھے 3ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی