لیہ اراضی کیس،عمران خان اینٹی کرپشن کی تیسری طلبی پر بھی نہ آئے

22 Jun, 2023 | 06:55 PM

ویب ڈیسک: ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن کی طلبی پر  چیرمین پی ٹی آئی تیسری دفعہ بھی پیش نہیں ہوئے۔ چیرمین پی ٹی آئی کو آج لیہ اراضی سکینڈل میں طلب کیا گیا تھا۔

پنجاب کے اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کےترجمان نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے خود دعویٰ کیا تھا کہ وہ قانون کی پاسداری پر یقین رکھتے ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ  چیرمین پی ٹی آئی کا الزامات پر موقف جاننے کیلئے انہیں طلب کیا گیا تھا۔ اینٹی کرپشن انکوائری کا مقصد کسی کو تنگ کرنا نہیں بلکہ حقائق تک پہنچنا ہے۔

پنجاب اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان  نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی نے خود عدالت کو یقین دلایا تھا کہ وہ انکوائری کا حصہ بنیں گے۔انہوں نے مسلسل تیسری دفعہ پیش نہ ہوکراپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے۔  اینٹی کرپشن تعصب سے پاک بلاامتیاز کارروائی پر یقین رکھتی ہے۔

مزیدخبریں