مائدہ وحید: عید قربان آنےمیں چند دن رہ گئے۔ مویشی منڈیوں میں رونقیں بڑھنےلگیں۔قسم قسم کے خوبصورت جانور موجود۔ قیمتیں بھی انتہائی بلندی پر ہیں۔
عید قریب آتے ہی شہرکی مویشی منڈیاں میلےکاسماں پیش کررہی ہیں۔لکھو ڈیرمنڈی میں خوبصورت جانور شہریوں کی توجہ کا مرکز بنےہوئےہیں۔ جگنو نامی ایک خوبصورت بیل کی قیمت دس لاکھ روپے تک مانگی جارہی ہے۔ اور گولو اور مولوکی دو لاکھ روپے ڈیمانڈہے۔ برقی روڈ میں سجی منڈی میں بھی کوئی بکرا 70ہزار سے کم کا موجود نہیں ہے۔
پائین ایونیو اور ایل ڈی اے ایونیو میں عید کے قریب آتے ہی بیوپاریوں نے گاہکوں کی کھال اتارنے کے لئے اوزار تیز کر لئے، بیوپاری کہتے ہیں جانوروں کو اتنا خرچا کر کے پالا ہے، کم قیمت میں کیسے فروخت کریں ۔
جہاں ہر جگہ منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کا سلسلہ زور پہ ہے وہی مناواں میں سجی مویشی منڈی بیپاریوں کے لئیے مسائل کا گڑھ بن گئی پینے کا پانی،نا بجلی،نا ہی صفائی کا کوئی حیال ہے بیپاریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کر ڈالا ۔
بڑھتی مہنگائی نے شہریوں کی عید بھی مہنگی کر دی شہریوں کا شکوہ کہ اس سال تو مہنگے جانوروں کی حد کی ختم ہو گئی جیب اجازت نہی دیتے کہاں سے مہنگا جانور خریدیں۔
سنت ابراہیمی کی ادائیگی اس دفعہ شہریوں کی جیب پہ بھاری پڑنے کا امکان ہے۔ پچھلے سال کی نسبت اس سال 60سے 70فیصد مہنگا جانور منڈی میں بیچا جا رہا ہے۔