علی رامے:نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے میو ہسپتال میں 3 گھنٹے طویل دورہ کیا۔ محسن نقوی نے میو ہسپتال کے اندر بھرے مسائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اس تاریخی اورر لاہور کے سب سے بڑے ہسپتال کو مکمل ری ویمپ کرنےکا اعلان کر دیا۔
نگران وزیر اعلی پنجاب نے ہسپتال کی ہر وارڈ اور شعبے کا تفصیل سے معائنہ کیا ۔
انہوں نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور ان سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں استفار کیا۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ کے ساتھ جو اپمریشن آتا ہے وہ میو ہسپتال ہے، کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی آغا خان کے مقابلے میں مگر میو ہسپتال کی وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ میو ہسپتال کو مکمل طور ری ویمپ کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اس حوالےسے ہدایات جاری کرتے ہوئے وزیر صحت کولاہور سے باہر جانے سے روک دیا اور عید کی چھٹیوں تک میوہسپتال کا پلان تفصیل کےساتھ تیار کرنے کی ہدایت جاری کی۔