ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوجی عدالتوں میں سویلینز کےٹرائل کیس، 9 رکنی بنچ ٹوٹنےکے بعدنیا بنچ تشکیل

Chief Justice of Pakistan constitutes new seven members bench to hear petitions against military courts, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والے 9 رکنی بنچ ٹوٹنے کے بعد نیا بنچ تشکیل دیدیا گیا۔

  چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کیس کی سماعت کیلئے 7 رکنی بینچ تشکیل دے دیا، اعتراض کرنے والے دونوں جج سات رکنی بینچ میں شامل نہیں ہیں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کو بنچ میں شامل نہیں کیا گیا۔

 واضح رہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والا بنچ جسٹس فائز عیسیٰ اور جسٹس طارق مسعود کے اعتراضات کے بعد اٹھ کر چلا گیا تھا۔