ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس پر فائرنگ؛ لال مسجد کے سابق خطیب پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

Lal Masjid ex Khateeb booked in terrorism case, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف دہشت گردی دفعات کے تحت تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

  تفصیلات کےمطابق  پولیس نے اپنی مدعیت میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ،مقدمہ میں مولانا عبدالعزیز اور ان کے گارڈز کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

 مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز  ناکے پر موجود پولیس نے گاڑی کو روکاتو ملزمان نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کی ،پولیس اہلکاروں نے بھاگ کے بمشکل جان بچائی ۔