ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونیا حسین کی نئی’’ٹپوری لُک‘‘ ،سوشل میڈیا پر وائرل

سونیا حسین کی نئی’’ٹپوری لُک‘‘ ،سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے اپنے نئے کردار ’’مرشد‘‘ کے لیے ’ٹپوری لُک‘اپنا لیا ۔  

 پاکستانی ورسٹائل اداکارہ سونیا حسین کا نیا لُک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اس نئے لُک میں اُنہیں پہچاننا خاصا مشکل ہے کیوںکہ نازک اندام حسینہ، سونیا اس میں ایک نشہ کرنے والی خاتون بنی ہوئی ہیں۔ وہ ڈرامہ میں ’’مرشد‘‘ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ آسکر ایوارڈ جیتنے کی خواہش مند سونیا حسین اکثر اوقات ہی اپنے نت نئے کرداروں کے لیے مشکل ترین صورتحال میں خود کو ڈھالتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ سگریٹ نوشی کے کردار کو ظاہر کر رہی ہے، ہاتھ میں سگریٹ پکڑے ہوئے ہے اور اسے کان پر لے جا رہا ہے۔ اداکارہ نے چھوٹے بالوں کی وگ پہنی ہوئی تھی اور وہ ایک مکمل گینگسٹر کی طرح لگ رہی تھی۔ سونیا خان کا اپنی نئی تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ نشے کے عادی افراد بھی انسان ہوتے ہیں، میرے نئے کردار ’مرشد‘ سے ملیے یہ میرے نئے پروجیکٹ کیلئے نیا لُک ہے۔ اداکارہ کا اپنے نئے ڈرامے سے متعلق لکھنا ہے کہ ’سراب میں حورین کا کردار ادا کرنے کے بعد ’مرشد‘ ایک اور کردار ہے جو میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔‘

Ansa Awais

Content Writer