ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الجزائر کےسابق وزیر اعظم نورالدین بدوی کو 5 سال قید کی سزا 

Noorud Din Badvi Prime Minister of Algeria jailed by the court, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: شمالی افریقہ کے ملک الجزائر کی قومی عدالت نے انصاف کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے بد عنوانی کے الزام میں سابق وزیر اعظم کو 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق الجزائر کی عدالت نے  سابق وزیراعظم نورالدین بدوی کو بدعنوانی کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے، الجزائر کے سابق وزیر صحت کو بھی 5 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، نور الدین بدوی اور سابق وزیر صحت عبدالمالک کو بد عنوانی کے الزام میں قید کے ساتھ ساتھ 10،10 لاکھ الجزائری دینار کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

دس دسمبر 2019 کو بھی الجزائر کی ایک عدالت نے دو سابق وزرائے اعظم احمد اویحیہ اور عبدالملک سیلال کو بدعنوانی کے الزام میں سزا سنائی تھی اور انہیں ایک تاریخی مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا تھا، اس فیصلہ پر جمہوریت کے حامی کارکنوں نے گیس کی دولت سے مالا مال اس ملک کے سیاسی نظام کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔

احمد اویحیہ اور عبدالملک سیلال کے خلاف یہ فیصلے ملک میں صدارتی انتخابات کے انعقاد سے چند روز قبل سامنے آئے تھے۔