لیسکو کے پاس  سولر کنکشن دینے کےلئےبائی ڈائریکشنل میٹرختم ہوگئے

22 Jun, 2023 | 12:53 PM

ویب ڈیسک: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو)نے سولر سسٹم سے بجلی پیدا کرنے والے صارفین کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق لیسکو کےپاس سولرکنکشنزمیں استعمال ہونیوالےبائی ڈائریکشنل میٹرزکاسٹاک ختم ہو گیا، سٹاک ختم ہونےسےلیسکو میں 500سےزائدڈیمانڈنوٹسز پرکنکشنز کی تنصیب ممکن نہیں ، لیسکو ڈیمانڈنوٹسز کی مدمیں 1کروڑ35لاکھ روپےکی رقم وصول کرچکی ہے ۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکونے جمع ہونیوالےڈیمانڈنوٹسزکی رقم صارفین کو واپس کرنےکافیصلہ کر لیا ، رقوم کی واپسی کےساتھ ساتھ میٹرزکی خریداری کو آؤٹ سورس کرنے کابھی فیصلہ کیا گیا ہے ،آؤٹ سورسنگ سےصارفین مارکیٹ سےبراہ راست میٹرز کی خریداری کرسکیں گے، صارفین کو لیسکو سے منظور شدہ کمپنیوں سے ہی میٹرز خریدنے پڑیں گے جبکہ اس سے پہلے لیسکوسےاین اوسی حاصل کرنا بھی ضروری ہو گا، این او سی ملنے پر صارفین میٹرزخریدسکیں گے۔

مزیدخبریں