(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسی سستی ہوگئی۔ اوپن مارکیٹ میں طلب نہ ہونے پر ڈالر سستا ہوگیا ہے۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان کا آئی ایم ایف کے معاہدہ طے ہونے کی خبروں پر ڈالر سستا ہوا۔ بتایا گیا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 3.50 روپے سستا ہوگیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 215.50 روپے سے گھٹ کر 212 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 4 روپے سستا ہو کر 222 روپے کا ہوگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 2 روپے سستا ہو کر 261 روپے ، امارتی درہم 1.50 روپے سستا ہوکر 57.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح سعودی ریال 0.30 روپے سستا ہو کر 56 روپے کا ہوگیا ہے۔