ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

Election Commission, issued scheduled
کیپشن: Election Commission
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات شیڈول جاری کردیئے گئے،لسبیلہ میں بلیدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے موسی خیل، مستونگ،جعفر آباد،دکی،ژوب، دکی کے ملتوی شدہ یو سی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔شیڈول کے مطابق 6 جولائی کو کاغذات نامزدگی کے لئے پبلک نوٹس ہوگا۔

14 سے 18 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے پاس کاغزات نامزدگی جمع ہوں گے،19 جولائی کو نامزد امیدواروں کے نام اویزاں کئےجایئں گے، 23 جولائی تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی،28 جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کےخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔

2 اگست تک اپیلیٹ اتھارٹیز کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر دائر درخواستیں نمٹائے جائیں گی،3 اگست تک امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں آویزاں کی جائیں گی،4 اگست تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ5 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جایئں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer