اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو، چیئرمین کون؟ نوٹیفکیشن جاری

22 Jun, 2022 | 08:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی ، وزیر خزانہ ای سی سی کے چیئرمین برقرار رہیں گے۔ فہرست میں وزیر مملکت خزانہ،وزیر مملکت پیٹرولیم شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کردی،وفاقی وزیر پاور کو ای سی سی کے ارکان میں شامل کر دیا گیا،خصوصی دعوت پر اجلاس میں بلائی جانےوالی فہرست میں وزیر مملکت خزانہ,وزیر مملکت پیٹرولیم شامل ہیں۔

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ای سی سی کی تشکیل نو کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا،وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ای سی سی کے چئیرمین برقرار رہیں گے، وزیر تجارت اور وزیر صنعت و پیدوار ای سی سی،وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور وزیر منصبوبہ بندی بھی ای سی سی اراکین میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں