یکم جولائی سے کیا  کیا مہنگا ہوگا؟ شوکت ترین نے بتا دیا  

22 Jun, 2022 | 06:21 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم لیوی 50روپےپر لے کر جارہی ہے، اس فیصلے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا، یکم جولائی سے گیس اور بجلی کی قیمتیں مزید بڑھ جائیں گی۔

 سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ فوری طور پر نئے الیکشن کروائے جائیں۔ آئی ایم ایف نے شہباز حکومت سے کہا ہے کہ بجٹ آنے تک پیسے نہیں دیں گے، 10 جون کو خانہ پوری بجٹ آیا، یہ اصل بجٹ نہیں تھا، آئی ایم ایف نے حکومت کو ریونیو بجٹ ساڑھے 7 ہزار ارب کرنے کا کہا ہے۔

 شوکت ترین نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 28 فیصد ہے جو بڑھ کر 35 سے 40 فیصد ہو جائے گی، اگلے سال مہنگائی زیادہ ہو گی، انہوں نے گروتھ ریٹ 5 فیصد پر رکھا ہے،موجودہ حکومت کا مقصد صرف نیب اور انتخابی اصلاحات میں ترامیم کرانا تھا، حکومت پٹرولیم پر لیوی 50 روپے تک لے کر جا رہی ہے، پٹرولیم لیوی 50 روپے پر لے جانے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔

مزیدخبریں