16سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی، امریکی کامیڈین کو عدالت نے سزا سنا دی  

22 Jun, 2022 | 06:07 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)امریکہ کی ایک عدالت نے معروف کامیڈین بل کاسبی کو 1975 میں نوعمر لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پر سزا سنادی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے  84 سالہ مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو جنسی زیادتی کا کیس ثابت ہونے پر متاثرہ خاتون کو 5 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ بل کوسبی نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ لڑکی کی عمر 18 سال سے کم ہے، اس کے ساتھ جنسی تعلق بنایا اور یہ طرز عمل ایک نابالغ لڑکی میں غیر فطری یا غیر معمولی جنسی دلچسپی کی وجہ کا باعث بنا۔

 خیال رہے کہ بل کوسبی پر 1975 میں ایک 16 سالہ لڑکی جوڈی ہتھ کو پلے بوائے مینشن میں زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔ جوڈی ہتھ کی اِس وقت عمر 64 سال ہے اور 7 سال کی طویل قانونی جنگ کے بعد انھیں فتح حاصل ہوئی۔

مزیدخبریں