سٹی42:ایوان اقبال میں پنجاب حکومت کا 41 واں اجلاس جاری ہے۔ جہاں آج ایک مرتبہ پھر ایک اور ایم پی اے گر کر زخمی ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق ایم پی اے ربیعہ نصرت پاؤں مڑنے کے باعث اسمبلی فلور پر گر کر شدید زخمی ہوگئیں۔ جس کے فوری بعد ریسکیو 1122 کے عملے کو بلایا گیا۔ جنہوں نے خاتون ایم پی اے کو طبی امداد فراہم کی۔
اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جارہی ہے۔ جس میں ٹوئٹر صارف نے ویڈیو کی کیپشن میں تحریر درج کی ہےکہ اس سے پہلے
ایوان اقبال میں جاری اسمبلی اجلاس
— Amir Raza Khan (@AmirRazakhan042) June 22, 2022
رکن اسمبلی ربیعہ نصرت پاؤں مڑنے کے باعث اسمبلی فلور پر گرنے سے زخمی ہو گئیں
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے عملے نے خاتون رکن اسمبلی کو طبی امداد فراہم کی
اس سے پہلے فیصل آباد کا اہم پی اے گرا یہ اتنا گر کیسے رہے ہیں ????#MoonisElahi pic.twitter.com/jvPmUlCoWR
ایک فیصل آبادی ایم پی اے گر گیا تھا۔ یہ اتنا گر کیسے رہے ہیں؟
واضح رہے کہ دو روز قبل فیصل آبادکےممبر صوبائی اسمبلی میاں حامد رشید ایوان میں گر گئے تھے،یاں حامد رشید پاؤں مڑنے کے باعث نیچےگر ے،ممبر اسمبلی کے گرنے کی وجہ سے اجلاس کی کارروائی روک دی گئی تھی۔