دعا زہرا کیس، والدین نے نئے خدشات ظاہر کردیئے

22 Jun, 2022 | 04:54 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،دعا زہرا کے والدین نے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کےمطابق دعا زہرا کے والدین کی جانب سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایک اور درخوست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ دعا زہرا کم عمر کسی بھی فورم پر انٹرویو دینے سے روکا جائے ۔دعا زہرا کو بیرون ملک کےجانے کا خدشہ ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ دعا زہرا کو باہر جانے سے روکا جائے، دعا زہرا کے والدین نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے،ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی۔

مزیدخبریں