ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل چوری ہونے کی بڑی وجہ کیا ہے؟پولیس تفتیش میں اہم انکشاف

Motocycle ,theft,,reason,police,investigation,Dig operation
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں اضافہ ۔ لاہور پولیس نے موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیوں کو لاک سسٹم بہتر بنانے کے لیے خط لکھ دیا۔

شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ایک 100 کے قریب موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں اور پولیس تفشیش کے مطابق موٹر سائیکل چوری کی بڑی وجہ موٹر سائیکلوں کے لاک سسٹم بہتر نہ ہونا ہے جس کی وجہ سے چور باسانی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو جاتے تھے۔

 اسی صورتحال پر ڈی آئی جی آپریشنز محمد سہیل چودھری نے شہر میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیا اور اس کے حوالے سے اقدامات تیز کر دیئے ۔

ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چودھری نے موٹر سائیکل مینوفیکچررز کو خط لکھا جس میں موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لئے موثر اور پائیدار لاک سسٹم لگانے پر زور دیا جبکہ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ موٹر سائیکلوں کو مناسب مقام پر پارک کرنے کے ساتھ ساتھ لاک بہتر بنائیں ،سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔