ویب ڈیسک: پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔
یاسر شاہ اور سلمان علی آغا کی قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی,انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر ہونے والے محمد نواز دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ اعلان کردہ اسکواڈ میں تین اسپنرز، چار مڈل آرڈر بیٹرز، تین آلراؤنڈرز، دو وکٹ کیپرز، دو اسپنرزاور چار فاسٹ باؤلرز شامل ہیں۔
اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان محمد رضوان ، عبداللہ شفیق، اظہر علی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔فواد عالم، حارث رؤف، حسن علی، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور نعمان علی بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ سلمان علی آغا، سرفراز احمد ، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور یاسر شاہ بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔
???? Our squad for the two-Test series against Sri Lanka ????
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 22, 2022
Read more: https://t.co/BcCubWljmD#SLvPAK #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/XnVn0JdG9X
شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 6 جولائی کو سری لنکا پہنچے گی جبکہ تین روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ہوں گے، پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے 20 جولائی تک گال میں ہو گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز کے وینیوز پر مشاورت طویل ہونے کی وجہ سے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔