(سعود بٹ )چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق ہونیوالوں کیلئے اظہار افسوس کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا پاکستانی افواج افغانستان کے لوگوں کو ہرممکن مدد فراہم کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نےافغانستان کی صورتحال پر اظہار افسوس کیا،افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے اور طوفانی سیلاب کی وجہ سے قیمتی جانوں کے المناک نقصان ہوا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا کہ ملک کے بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کی افواج افغانستان کے لوگوں کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں.
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں افغان عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ میں نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہر قسم کی امداد خصوصاً طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات دے دی ہیں۔