ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تکذیب نکاح کیس، عدالت نے اداکارہ میرا کی درخواست خارج کردی

Meera Nikah Case
کیپشن: Meera Nikah Case
سورس: The News International
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) اداکارہ میرا کی عتیق الرحمان سے مبینہ شادی کرنے کے تنازعہ کا معاملہ، ہائیکورٹ نے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل خارج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست عدم پیروی پرخارج کردی ۔

جسٹس انوارحسین نے ارتضاء رباب عرف اداکارہ میرا کی اپیل پر سماعت کی،عدالت کی جانب سے باربار بلانے کے باوجود اداکارہ میراکے وکیل پیش نہ ہوئے، عدالت نے درخواست عدم پیروی پرخارج کردی، اداکارہ میرا کے مبینہ شوہرعتیق الرحمان کی جانب سے قیصرامین رانا ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

درخواستگزار اداکارہ میرا نے موقف اختیار کیا کہ دبئی میں فلم کی عکسبندی تھی، اس دوران عتیق الرحمان نے جھوٹا نکاح نامہ اور تصاویر تیارکیں، عتیق الرحمن نے پبلسٹی حاصل کرنے اور بلیک میل کرنے کیلئے جھوٹا نکاح نامہ تیار کیا، اداکارہ کو ٹرائل کورٹ میں گواہ پیش کرنے کا مناسب موقع فراہم نہیں کیا گیا، عتیق الرحمان نے ٹرائل کورٹ میں نکاح نامہ سے متعلق کوئی مصدقہ دستاویزات پیش نہیں کیں۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-06-22/news-1655885957-6634.gif

اداکارہ میرا کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ تکذیب نکاح کیخلاف فیملی عدالت کی ڈگری اورسیشن عدالت کا حکم کالعدم قرار دے۔

خیال رہےکہ فیملی کورٹ نے 28 مئی 2018 کو عتیق الرحمان کا نکاح نامہ جھوٹا قرار دینےکا دعویٰ مسترد کیا تھا، بعد ازاں رواں سال سیشن کورٹ نے31 جنوری کو فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار  رکھتے ہوئے میرا کی اپیل خارج کی تھی۔