لاہور:لاہور کے چار حلقوں میں ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن پاکستان کا بڑا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےلاہور کے چاروں حلقوں میں پولنگ کے روز پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔چار حلقوں میں ضمنی الیکشنز کے لیے مجموعی طور پر 468 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز اہلکار تعینات ہونگے ۔چیف الیکشن کمشنر پاکستان لاہور اور ملتان کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کرنےکاحکم دے دیا۔
چیف الیکشن کمشنر پاکستان سکندر سلطان راجہ کی ہدایت پر سیکرٹری الیکشن کمیشن پاکستان عمر حمید خان نے ڈی جی پنجاب رینجرز کو مراسلہ لکھ دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور سمیت دیگر 18 اضلاع کے ضمنی الیکشنز پر امن انعقادکےلیے حساس پولنگ اسٹیشنز پر بھی رینجرز کی خدمات حاصل کی ہیں۔
لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں 151 پولنگ اسٹیشنز جبکہ پی پی 168 میں 98 پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات ہوگی ۔
پی پی 167 کے 141جبکہ پی پی 170 کے 79پولنگ اسٹیشنز پر رینجرز تعینات کی جائے گی ۔پولنگ اسٹیشنز کے باہر رینجرز کی سیکیورٹی جبکہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔