ویب ڈیسک :عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا , امریکی خام تیل 4.10 ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 3.74فیصد کمی سے 105.42 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 3.93 ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا۔لندن برینٹ آئل 3.43 فیصد کمی سے 110.72 ڈالر فی بیرل تک گرگیا۔
خبر رساں ایجنسی کےمطابق امریکی صدر بائیڈن کا مقصد امریکی ایندھن کی لاگت کو کم کرنا ہے۔توقع ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کانگریس سے مطالبہ کریں گے کہ وہ پٹرول پر وفاقی ٹیکس کو عارضی طور پر معطل کر دیں۔ تاکہ ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کیا جا سکے۔
خبررساں ایجنسی کاکہنا ہےخام تیل کی بڑھتی قیمتوں کا صارفین پر پڑنے والے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔ایندھن کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے سات تیل کمپنیاں جمعرات کو بائیڈن سے ملاقات کرنے والی ہیں۔روس پر تیل کی پابندیوں پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے پر قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
دو ہفتے میں امریکی خام تیل 15.25 ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے ۔دو ہفتےمیں برینٹ آئل 11.50 ڈالر فی بیرل سستا ہوچکا ہے ۔