عامر لیاقت کا پوسٹمارٹم رکوانے کیلئے اہلخانہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

22 Jun, 2022 | 11:03 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت کے اہلخانہ نے ان کا پوسٹمارٹم رکوانے کے لیے  عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور صاحبزادی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے 23 جون کے حکم کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں ایک آئینی درخواست دائر کی ہےجس میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے اور درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی  استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت حسین کے بچوں کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ آج ہی سماعت کرے گا۔

واضح رہےکہ ممتاز ٹی وی اینکر، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بیہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی،ابتداتی معلومات کے مطابق ان کا انتقال گھر میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے ہوا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو عامر لیاقت کے پوسٹمارٹم کے لیے  قبرکشائی کا حکم دیا تھا۔گزشتہ روز عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے پوسٹ مارٹم کرانے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کی تھی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ  کی جانب سے جارہ کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی کی جائے گی اور اس کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا۔

مزیدخبریں