(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ نے کالعدم جماعتوں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگادی۔
محکمہ داخلہ نے کالعدم جماعتوں پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی لگا دی, محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہری کسی کالعدم جماعت کو قربانی کی کھالیں نہ دیں، قربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
محکمہ داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف این او سی رکھنے والی جماعتوں اور مدارس کو ہی کھالیں دیں۔